اسلام آباد:جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) کے سربراہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے معاملے پر تینوں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہونے والی فائرنگ میں ملوث ملزمان نوید، ساجد اور وقاص بار بار اپنے بیانات تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان تینوں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
، پولی گرافک ٹیسٹ کو ملزمان کے چالان کا حصہ بنایا جا ئے گا۔