معروف خاتون شیف شیرین انور کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

 کراچی: طارق روڈ پر معروف خاتون شیف شیرین انور کو نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔

شیرین انور کے مطابق وہ ایک ہفتے قبل کسی کام کے سلسلے میں طارق روڈ گئیں تھی جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور جیولری چھین لی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد مقدمہ نہیں درج کروایا کیوںکہ وہ خوف کا شکار ہیں ، دوران واردات نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں پہنچان لیا تھا کہ وہ شیف ہیں.

واقعے میں وہ محفوظ رہیں ان کے لیےیہی بہت ہے ، وہ نہیں چاہتیں کہ مسلح افراد انہیں تنگ کریں اور دھمکیاں دیں اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا۔