ڈاکٹر عامر لیاقت کی  تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  گرفتار

ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی  تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے  کراچی کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کےعلاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے مرحوم ایم این اے اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔

دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی کوپولیس اور کچھ افراد نےگھر میں گھس کر گرفتار کیا۔