راحت فتح علی خان کا نیا گانا ریلیز

پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا نیا پنجابی گانا چال جاری کردیا ۔ گانے کی ویڈیو میں بھارتی ماڈلزSiddharth Sharma اور Palomi Insa نے فیچرکیا ۔

یوٹیوب پر گانا کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے ۔

گانے کے بول کرک (Krick) نے لکھے جبکہ ہدایت کاری رکی ایم کے (Ricky Mk) نے کی ہے ۔

گانے کو **راجستھان ** میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ گانے میں Siddharth Sharma اور Palomi Insa دھنوں پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

کافی عرصے کے بعد استاد راحت فتح علی خان کا یہ گانا سامنے آیا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس گانے کو بے حد شاندار انداز میں بنایا گیا ہے اور اسے بھی ان کے مقبول ترین گانے ضروری تھا جیسی مقبولیت حاصل ہوگی ۔

چال گانے نے سوشل میڈیا پرریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں میں نہ صرف لاکھوں ناظرین حاصل کیے بلکہ خوب داد بھی سمیٹی۔