شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ اپنے گانے ’’بے شرم رنگ‘‘ کے تنازع کے باعث مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے پٹھان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں زعفرانی رنگ کے کپڑے پہنے ہیں۔
ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ زعفرانی رنگ ہندو مذہب کی علامت ہے اور دیپیکا اس رنگ کو پہن کر گانے پر ڈانس کر رہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ اس قسم کے گانوں میں زعفران جیسے مقدس رنگ کا استعمال قبول نہیں کیا جائے گا۔
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے خلاف ان کی فلم ’’پٹھان‘‘ کے گانے ’’بے شرم رنگ‘‘ کی وجہ سے بھارت کی 7 ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان بہار، اتر پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات اور مہاراشٹر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم سے گانے کو ہٹایا جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وہ اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔
دوسری جانب ریاست بہار کے علاقے مظفر پور میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت پانچ افراد کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور فحاشی پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارت میں جاری احتجاج پر شاہ رخ خان نے چند روز قبل کہا تھا کہ دنیا جو چاہے کرے۔ میں اور آپ جتنے بھی مثبت لوگ ہیں، سب زندہ ہیں۔