پنجاب میں خفیہ آپریشن،12 دہشت گرد گرفتار

 لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

 محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشن کئے گئے، اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

 اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان اے ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں راولپنڈی،شیخوپورہ،فیصل آباد،ساہیوال سے عمل لائی گئی ہیں، اور اس دوران 38 آپریشنز کے دوران 42 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

 ترجمان اے ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 373 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔