شنیرا اکرم کی فیروز خان پر سخت تنقید : فیروز خان کا شنیرا اکرم کی تنقید پر سخت جواب

لاہور: پاکستانی اداکار فیروز خان نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی تنقید پر سخت جواب دیا ہے۔

شنیرا اکرم نے گزشتہ روز بیٹے کو گود میں بٹھا کر ڈائیونگ کرنے پر فیروز خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تمہارا بچہ کھلونا نہیں ہے، تم اس کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہو۔

Untitled-2

فیروز خان اس تنقید پر چپ نہ رہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر جوابی پوسٹ ڈالی ہے۔

اداکار نے ایک رشین فائٹر کی وڈیو شیئر کی ہے جو ایک ریچھ سے فائٹ کررہا ہے، انہوں نے ساتھ کیپشن میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے اس فائٹر نے آپ کی یا اپنے والد کی بات نہیں سنی ورنہ اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔

ایک اور پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔

انہوں نے شنیرا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرا کام کرنے دیں، آپ کو سن کر اگنور کردیا گیا ہے۔

Untitled-3

فیروز خان کا جواب دیکھ کر شنیرا نے جواب دیا کہ میری اداکار سے درخواست ہے کہ وہ مجھے جانوروں پر مظالم کی وڈیوز مت بھیجیں اور مجھے نہیں سمجھ آیا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔

اداکار نے ایک مرتبہ پھر شنیرا کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے جواب دیا کہ آپ اس کو کبھی سمجھ نہیں سکتی ہیں، میں نے وسیم بھائی سے درخواست کی ہے کہ وہ آپ کو اس کا ترجمہ کرکے دیں، اس چیز کو سمجھنے کیلئے طاقت چاہئے۔