اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سے 15 سالہ افغان بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنانے کا بھی خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ آئی نائن پولیس کو صبح 9 بجے کے قریب جنگل میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچی تو جنگل ایریا میں بچے کی لاش درخت سے لٹک رہی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پہلے پمز اور پھر پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور واقع مبینہ زیادتی کا معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آجائیں گے، جائے وقوع سے فرانزک شواہد حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔