شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق

 میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 مقامی افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے رکشہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اْڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2 مقامی افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے ہے، جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کیے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے