دبئی: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو عریاں لباس پہننے پر دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔
دبئی حکام کے مطابق عوامی مقامات پر مختصر لباس پہننے کی ممانعت ہے خلاف ورزی پر عرفی جاوید کو گرفتار کیا گیا.
یو اے ای حکام کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد عرفی جاوید کی ہندوستان واپسی کا ٹکٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کے سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید اپنے اسٹائل اور مختصر لباس کے باعث سوشل میڈیا کےایک مخصوص طبقے میں خاصی مشہورہیں۔
دبئی حکام کی طرف سے عرفی جاوید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پبلک پلیس پر متنازعہ کاسٹیوم میں ویڈیو شوٹ میں مصروف تھیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ہفتے سے دبئی میں موجود بھارتی اداکارہ اپنی نئی پروڈوکشن کے سلسلے میں ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہیں۔
عرفی جاوید نیٹ فلکس اور انڈین ٹی وی چینلز کے مختلف شوز کا حصہ رہی ہیں، اسپلٹ ولاز اور فیبولس لائیو آف بولی وڈ وائیوز ان کی مشہور سیریز ہیں۔