پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکرایوارڈزکیلئے شارٹ لسٹ

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈکے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

جوائےلینڈکوبہترین بین الاقوامی فیچرفلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیاگیا۔

جوائےلینڈکی ایگزیکٹوپروڈیوسر ملالہ یوسفزئی نے ڈائریکٹرصائم صادق کو مبارکبادکے لیے ٹیلی فون کیا۔

آسکرکے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر  ملالہ یوسفزئی نے خوشی کا بھی اظہار کیا۔

ملالہ کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈکی آن اسکرین،آف اسکرین ٹیم نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔