ڈاکوؤں نے اے آئی جی کراچی کےماموں کو لوٹ لیا

شکارپور: نبی شاہ وگن لنک روڈ پر ڈاکوؤں نےایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو کےماموں کو لوٹ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چار  ڈاکوؤں نے عزیراللہ اوڈھو  سے نقدی اور  موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی فیضان علیکا کہنا ہے کہ واردات گزشتہ رات ہوئی، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔