کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس میں سوشل میڈیا سیلیبریٹی وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو وقار ذکا کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وقار ذکاء کے خلاف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، گزشتہ 3 سال کے دوران وقار ذکاء کے 2 اکاؤنٹس میں 86.1 اور 87.1 ملین کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے وقار ذکا کے ناقابل وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق 29 جنوری 2022ء کو وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔