ڈیرہ اسماعیل خان:سول جج 6 ڈیرہ حبیب الرحمان اورکزئی کی گاڑی کو کرکے قریب حادثے میں اس کی بچی جاں بحق جبکہ بیوی اور بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
سول جج6ڈیرہ حبیب الرحمن اورکزئی کا پشاور جاتے ہوئے ضلع کرک کے قریب خوفناک روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں ان کی شریک حیات اور بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویشناک صورتحال میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور منتقل کردیاگیاہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں سول جج 6ڈیرہ حبیب الرحمن کی بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔