کراچی، معروف اداکارہ بھائی ڈکیتی کے دوران قتل

  کراچی: شر قائد کے علاقے جمشید کوارٹر میں گرومندر کے قریب پاکستان کی معروف اداکارہ سلومی عزیز کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سلومی کا کہنا ہے کہ بھائی کو واردات کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کیا جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وردات سیکنڈوں میں ہوئی تنازع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے۔

اداکارہ سلومی کی جانب سے میڈیا پر بیان سامنے آیا ہے کہ ان کے بھائی عبدالوحید ہربل جڑی بوٹیوں کا کام کرتے تھے، انہیں ملزمان نے دکان میں گھس کر مزاحمت پر قتل کیا، ان کی یا بھائی کی کسی سے دشمنی نہیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے بھائی کے سوئم کے بعد بھرپور قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واقعہ کا مقدمہ الشافعی دواخانہ کے مالک اور مقتول عبدالوحید کے بھائی توحید عزیز ہاشمی نے نامعلوم ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں درج کروادیا ہے۔