کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر بم دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سبزل روڈ پر ایک دکان پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک مرد، ایک خاتون اور بچہ شامل ہیں، واقعے کی تفیش کی جارہی ہے اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے لوگوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں، شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔