کاٹلنگ مردان میں فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

پشاور: کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں فائرنگ سے خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے حادثہ پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ڈی ایچ کاٹلنگ منتقل کر دیا اور ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔