بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار چلاپتھی راؤ 78 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر اداکار کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 78 سالہ اداکار طویل عرصے سے علیل بھی تھے۔
رپورٹس کے مطابق چلاپتھی راؤ نے 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور کئی بڑے نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔
آنجہانی اداکار کی آخری رسومات امریکا سے بیٹی کی واپسی پر بدھ کو ادا کی جائیں گے جبکہ ان کے انتقال پر فلم نگری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔