اسلام آباد:قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں پایا گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے خطرے سے متعلق زیر گردش خبر غیر تصدیق شدہ اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔
این سی اوسی یقین دلاتا ہے کہ فی الوقت کورونا کے نئے ویریئنٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ صورتحال کو سنجیدگی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔