نوشہرہ میں زمین کے تنازعہ پر 5  افراد قتل

 نوشہرہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا،زمین کے  تنازعہ پر 5  افراد کو قتل کردیا گیا۔۔

 واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او  عمر خان  نے بتایا کہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو  ہسپتال منتقل کردی ہیں.

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔