اسلام آباد دھماکہ،حملہ آور کے خیبرپختونخوا سے آنے کا انکشاف

اسلام آباد:سکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلام آباد خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔دھماکے کے روز ہی مشتبہ دہشتگرد کا خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچے کا انکشاف ہوا ہے۔

 مشتبہ دہشت گرد صوبہ خیبرپختونخوا سے مسافر بس کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا،تفتیش کاروں نے کرک، پیرودھائی اور آئی 4/10 میں ایک ہی شخص کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے۔

مشتبہ دہشتگرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل میں دیکھا گیا، جیو فینسنگ کے ذریعے آئی ٹین /4 کے علاقے میں پھر اس کی موجودگی کا انکشاف ہوا، تاہم مشتبہ دہشتگرد کی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی تھی یا نہیں اس کا ثبوت نہیں مل سکاہے۔

 ذرائع کے مطابق مشتبہ دہشتگرد بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کے ساتھ سفر کررہا تھا، مشتبہ دہشت گرد جب پیرودھائی پہنچا تو اس نے موبائل فون کے ذریعے نمبر ملایاجس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔