میرانشاہ:شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر خودکش حملہ میں 2 سکیورٹی اہلکار شدیدزخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز شام کے وقت تحصیل میرعلی علاقہ پائی پاس روڈ پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے ساتھ خودکش حملہ آور نے فیلڈر گاڑی جا ٹکرائی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔