بےلگام لوٹ مار مچاتے ڈاکوؤں نے اداکارعنایت خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

شہر بھر میں بےلگام لوٹ مار مچاتے ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم نے عام شہریوں سمیت فنکاروں کیلئے بھی مشکلیں بڑھا دیں، ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

عنایت خان نے انسٹااسٹوری پر اپنے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔

yym

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’رات کو جِم سے گھر آتے ہوئے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے 2 ضرور مند لڑکوں نے میرا موبائل اور ضروری سامان گن پوائنٹ پر لے لیا‘۔

عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات اسٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں‘۔


گزشتہ شب کراچی کے علاقے کے ڈی اے میں بھی چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا جس کے بعد متاثرین نےمتعلقہ تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔