کرم، فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید، 2دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے علاقے اراولی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے.

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کی گئی، دہشت گردوں کے خاتمے تک علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے.

شہداء میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔