چارسدہ:تھانہ عمرزئی کی حدود میں فائرنگ کرکے ایف آر پی کانسٹیبل کوشہید کردیا گیا،چارسدہ پولیس نے نا معلوم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
واقعات کے مطابق تھانہ عمر زئی کی حدود جاڑہ علاقے عمر زئی میں ایف آر پی کے موٹر سائیکل سوار اہلکار مزمل شاہ ولد خلیل الرحمان سکنہ محمد ناڑی خانمائی کو نا معلوم موٹر کار میں سوار افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ جاں بحق کانسٹیبل مزمل ڈپٹی کمانڈنٹ کا گنر تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ڈی ایس پی چارسدہ سرکل احسان شاہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ پولیس نے سی ٹی ڈی ضلع مردان میں رپورٹ درج کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔
دریں اثناء عمرزئی میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل مزمل شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کردی گئی‘ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی جہانزیب خان۔ایس پی انویسٹی گیشن سجاد خان‘سرکل ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز‘شہید کے رشتہ داروں اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔
کانسٹیبل مزمل شاہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی جھانزیب خان گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔۔شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ آبائی علاقے مہمند ناڑی میں بھی ادا گی گئی۔وقوعہ کے فوراً بعد ڈی پی او چارسدہ نیجائے وقوعہ کا دورہ کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔