میکسیکو، ائرپورٹ پر دوران چیکنگ پیکٹ سے 4انسانی کھوپڑیاں برآمد 

میکسیکو کے ہوائی اڈے پر سامان کی چیکنگ کے دوران ایک پیکٹ سے 4انسانی کھوپڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں جو امریکہ بھیجی جا رہی تھیں۔

برطانوی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران ایکسرے آلات کے ذریعے ایک گتے کے ڈبے میں 4کھوپڑیوں کی نشاندہی ہوئی۔

نیشنل گارڈز نے گتے کے ڈبے کو کھول کر دیکا تو اس میں چا انسانی کھوپڑیاں ملیں جن کو ایلومینیم شیٹ میں پیک کیا گیا تھا۔ 


نیشنل گارڈ نے مزید  بتایا کہ یہ پیکج مغربی ساحلی ریاست Michoacan سے بھیجا گیا تھا اور میننگ، جنوبی کیرولائنا میں ایک ایڈریس پر جا رہا تھا۔

نیشنل گارڈ نے اس کی عمر، شناخت یا انسانی باقیات بھیجنے کے ممکنہ مقصد کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

 نیشنل گارڈ نے بتایا کہ انسانی باقیات کی منتقلی کے لیے قابل صحت اتھارٹی سے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے، جو حاصل نہیں کیا گیا تھا۔