ملتان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر سمیت 2افسر شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی جاں بحق ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔