مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہلاکتوں

مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ کشمیرمیں ایک روز قبل فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اگلے ہی روز  اسی مقام پر ہونے والے بم دھماکے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گاؤں ڈاھنگری میں میں دھماکے سے دو بچوں کی ہلاکت ہوئی۔

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے اسی علاقے میں اتوار کی شب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق اتوار کی شب  ڈاھنگری میں ملزمان کی طرف سے تین گھروں  پربلا جواز فائرنگ کی گئی۔

واضح رہےکے مقبوضہ کشمیر کا یہ علاقہ ہندو آبادی پر مشتمل ہے، گذشتہ میں مرنے والے تمام افراد  کا تعلق اسی مذہب سے ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی ہلاکت پر ڈاھنگری میں حکومت مخالف احتجاج میں ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا گیا، حکومت کی طرف سے حملے میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔