باجوڑ:نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے صدر مقام خار میں پیش آیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں 5 بچے بھی شامل تھے۔
واقعہ میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لئے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔