اسلام آباد خودکش دھماکہ کیس میں پیشرفت، 10سے زائد دہشتگرد گرفتار 

اسلام آباد:اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت  ہوئی ہے، پولیس اور حساس اداروں نے 10سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

 دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا،ذرائع کا بتانا تھاکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔