چشتیاں:پنجاب کے علاقے چشتیاں میں بن بلائے شادی ہال میں کھانا کھانے پر دو مزدوروں کو باراتیوں نے مرغا بنا دیا۔
چشتیاں میں دونوں مزدوروں کو جب کوئی کام نہ ملا تو وہ بھوک مٹانے کے لیے شادی ہال میں داخل ہوئے تھے۔
مزدوروں نے شادی ہال میں کھانا کھایا اس کے بعد باراتیوں کو شبہ ہوا کہ یہ ہمارے رشتہ دار نہیں ہیں۔
باراتیوں نے غریب شہریوں کو مرغا بنانے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور معافی مانگنے کے بعد بھی انہیں برا بھلا کہتے رہے۔