ویب ڈیسک: پشاور سنٹرل جیل سمیت خیبرپختونخوا کی دیگر جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا میں جیلوں میں قید افراد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی دستاویزت سامنے آئی ہیں.
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں، سب سے زیادہ 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جبکہ 29 قیدی ہیپاٹائٹس بی، 25 ایڈز اور 4 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہوچکے ہیں.
دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ 47 بیمار قیدی پشاور سنٹرل جیل میں ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار 76 قیدیوں کی گنجائش ہیں جبکہ جیلوں میں موجود قیدیوں کی تعداد 14 ہزار 321 بتائی جا رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جیلوں میں موجود قیدیوں میں صرف 2 ہزار 897 سزا یافتہ ہیں اور 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں جبکہ انڈر ٹرائل قیدیوں کا تناسب 79 فیصد ہے۔