لکی مروت کے نواحی علاقے پہاڑ خیل تھل لنک روڈ کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے ایف آر پی پشاور پلاٹون میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل یونس خان چھٹی پر آیا تھا اور جمعہ کے روز اپنے ساتھی عصمت اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لکی مروت شہر جا رہا تھا .
پہاڑ خیل قبرستان کے قریب منجیوالہ لنک روڈ پر نامعلوم شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔جس سے دونوں گولیاں لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے
۔ شدت پسند ہیڈ کانسٹیبل سے سرکاری کلاشنکوف لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ دونوں جان بحق افراد کی لاشیں سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں۔