فیصل آباد:تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ271ر۔ب لہریاں کے قریب باراتیوں کی3کاریں ٹکرانے سے3بھائیوں سمیت5افرادجاں بحق اورماں بیٹے سمیت4افراد زخمی ہوگئے جن میں سے3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس اورریسکیوذرائع کے مطابق نواحی گاؤں بنڈالہ کاخاندان بارات لے کرگوجرہ کے قریب گاؤں کولیاں جارہاتھا۔
چک271ر۔ب کے قریب تیزرفتاری اورٹائربرسٹ ہونے2 کاریں گوجرہ سے آنے والی کارکے ساتھ ٹکراگئیں۔
واقعہ میں 3بھائیوں 24سالہ مظفررحیم،22سالہ حمزہ رحیم اور23سالہ رشیدرحیم جبکہ اُن کے2کزن12سالہ سبحان صفدر اور48سالہ صفدرعاشق موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
زخمیوں میں مقصوداحمد،رخسانہ بی بی اس کابیٹا احمدصفدر، اور عبدالمجیدشامل ہیں۔
نعشیں گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعشیں لواحیقین کے سپرد کردی گئیں۔