پشاور:پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
حملے کے نتیجے میں چند کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقہ انقلاب میں پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے حجرے میں دستی بم حملہ ہوا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حجرے کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ بی ڈی یو نے بھی موقع سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
واضح رہے کہ ناصر موسیٰ زئی نے حال ہی میں پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے جے یو آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔