بنو ں میں جائیداد تنازعہ پر 5افراد قتل

بنوں کے علاقے اورکزئی میں ستوری خیل کےمقام پر جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے اورکزئی میں ستوری خیل کےمقام پر جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ اور قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔