کوئٹہ سے پشاور آنیوالی بس کو حادثہ، 7افراد جاں بحق، 10زخمی

 قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ10زخمی ہو گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کی شکار بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی،حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا۔

تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔