چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب میں آرمی آفیسر نے گھر میں اپنی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب ہاؤس سے گولیوں کی آواز آنے پر پہنچنے والی ٹیم نے دو لاشیں دیکھیں جن پر گولیوں کے نشان تھے۔
لاشوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل نشانت اور ان کی اہلیہ ڈمپل کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں کے نزدیک آرمی آفیسر کے ہاتھوں سے لکھا ہوا خط بھی ملا۔
لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ جھگڑے کے نتیجے میں اپنی بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔
خودکشی کرنے والے آرمی آفیسر کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی اور دنوں کونسلنگ بھی کرا رہے تھے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔