نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیا جبکہ چچا زاد بھائی معجرانہ طور پر بچ گیا۔
ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا ۔ نثار ولد جاوید نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد نثار کے ہمراہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھا.
اس دوران چچا زاد بھائی یوسف اسلحہ سے لیس آیا اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
فائرنگ سے ا والد نثار لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔
ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے قتل کا مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔