چمن: چمن میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں خانو زئی کے علاقے گوال میں گاڑی اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کے مطابق این 50 ہائی وے پر زیارت کراس کے قریب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کار اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی، حادثہ دھند اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔
لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ چمن میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹیبلری اور ان کے اہلخانہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی، ان کی اہلیہ، بیٹا اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے، حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔