نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا حل نکال لیا۔
بزرگ شہریوں کے فنگرپرنٹس کی بینکوں میں بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا نے جدید سروس متعارف کروا دی۔ آئندہ 60 سال سے زائد عمر والے افراد کی تصدیق کا عمل ہاتھ کی لکیروں کے بجائے سوال جواب سے ہوگا۔
بزرگ دانشوروں کو نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں مدعو کرکے جدید تصدیقی عمل کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ معمر شہریوں کی تصدیق اب فنگرپرنٹس کے بجائے آرٹیفیشل اںٹیلی جنس ایپ سے ہو گی۔
چیئرمین نادرا ملک طارق اعوان نے کہا کہ ڈیٹا بیس پر دو مخفی سوالات آئیں گے جن کے انکو جواب دینے ہوں اگر وہ جواب نئی دے پاتے تو انہیں ایک اور موقع دیا جائے گا۔
بزرگ شہریوں نے نادرا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا عمر کے ساتھ انگلیوں کی لکیریں مٹنے کے قدرتی عمل کا خمیازہ اب انہیں نہیں بھگتنا پڑے گا۔
شہریوں کے مطابق یہ ایک ایسی ضرورت تھی کے جسے نادرا نے پورا کیا ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ قومی ضروریات کو اولیت دیتے ہوئے نئی ایجادات کرتے چلے آرہے ہیں۔
نادرا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آرٹیفیشل اںٹیلی جنس ایپ کے ذریعے تصدیقی عمل کا پانچ بینکوں میں آغاز کر دیا گیا ہے ، معمر صارفین کیلئے مزید 15 بینکوں میں یہ سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی۔