کراچی: میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کے دوران کشتی سے 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔
کسٹم انفورسمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کموڈور عامر اقبال نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
کموڈور عامراقبال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 2 اسمگلرز اور ایک کشتی کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ دوسری کشتی میں موجود اسمگلرز کشتی سمیت فرار ہوگئے۔
کموڈورعامر اقبال نے مزید بتایا کہ اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی میں موجود منشیات کو سمندر میں پھینک دیا، تاہم میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر میں پھینکی گئی 700 کلو گرام حشیش برآمد کرلی، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات اور ملزمان کو کراچی منتقلی کے بعد مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔