کراچی: ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے کراچی ائر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم نور محمد خان کے قبضے سے 930 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
ترجمان کے مطابق نور محمد خان نے ہیروئن شولڈر بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔