پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ مری انگوری پولیس کے پاس کوئی گاڑی ہی نہیں جو فوری پہنچتی، دو پولیس اہلکار گھنٹوں بعد بمشکل جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی۔ بعد ازاں ڈی پی او مری فراز احمد نے ایم پی اے پر فائرنگ واقع کا نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عابدہ راجہ انگوری کے علاقے میں اپنا گھر تعمیر کررہی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو لوگوں نے فائرنگ کی۔
ڈی پی او نے ایس ڈی پی او مری کو فوری قانونی کا روائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ پولیس نے واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات شروع کردی جبکہ ڈی پی او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔