راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے وکیل شیخ عمران کو قتل کر دیا۔
مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
شیخ عمران ایڈووکیٹ اسلام آباد میں وکالت کرتے تھے، ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔