فیصل آباد، مرید نے تعویذ کا اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیا

مکوآنہ:فیصل آباد میں مرید نے تعویذ کااثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیاتعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی۔ 

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

مقتول کے بھائی صابر کا کہنا ہے کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیا۔