لوگ پریشان ہیں مہنگائی کمی پر خصوصی توجہ دینگے، نگران وزیراعلیٰ

پشاور:خیبرپختونخوا کے نومنتخب نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے بارے میں سب کوعلم ہے، مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اس میں کمی پر خصوصی توجہ دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے نومنتخب نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے بارے میں سب کو علم ہے ملک کے اقتصادی حالات خراب ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ہی لا اینڈ آرڈر حالات پر خصوصی توجہ دیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کاتعاون فراہم کریں گے۔