باپ نے سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے پر بیٹی کو قتل کردیا 

چارسدہ:سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود سردریاب وینو گڑھی میں سوشل میڈیاپر تصاویر وائر ل ہونے پر باپ نے طیش میں آکر جواں سال بیٹی کو قتل کر دیا۔

مقتولہ کی والدہ زوجہ بختیار گل ساکن وینو گڑھی نے سٹی تھانہ چارسدہ کورپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ انکی بیٹی اور داماد لقمان اسلام آباد جانے والے تھے اور انکی بیٹی و شوہر بختیار گل گھر پر تھے کہ اس دوران بختیار گل نے طیش میں آکر اپنی بیٹی کو گولی مار دی۔

وجہ عناد پولیس کو یہ بتایا گیا کہ مقتولہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کا اسے رنج تھا‘چارسدہ پولیس نے ملزم بختیار گل کے خلاف اس کی بیوی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔