باجوڑ: باجوڑ کی تحصیل برنگ میں ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ اصیل ترغاؤ میں موٹر کار بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں خیراللہ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیو 1122 اور برنگ اریچ سی سٹاف نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ریکور کرلیا اوراسے تحصیل برنگ ہسپتال منتقل کر دیاتاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔