ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کاچاند21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات 9 بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔
22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور23 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔انہوں نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ شوال کا چاند 20 اپریل کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر طلوع ہوگا۔
غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا جسے سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی۔